16 مارچ، 2026، 2:15 PM

ایران پر امریکی جارحیت؛ ٹرمپ پر عوامی غم و غصے میں اضافہ

ایران پر امریکی جارحیت؛ ٹرمپ پر عوامی غم و غصے میں اضافہ

امریکی سیاسی تجزیہ کار کے مطابق امریکی نوجوان ٹرمپ کی اس وعدہ شکنی پر سخت ناراض ہیں جس میں اس نے کہا تھا کہ امریکہ کو کسی نئی جنگ میں نہیں گھسیٹے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سیاسی تجزیہ کار اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کی سینئر مشیر کارن فینی نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکی ووٹروں کے درمیان ایران کے ساتھ جنگ کا مسئلہ اب ایک اہم سیاسی موضوع بن چکا ہے۔  

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے آپ سمجھیں کہ امریکی ووٹروں کی بنیادی ترجیحات رہائش یا صحت عامہ ہیں، لیکن درحقیقت، جنگ ہی ان کے مباحثے کا مرکزی موضوع بن گئی ہے۔

کارن فینی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ناراض ہے کیونکہ ٹرمپ نے اپنا وعدہ توڑ دیا کہ وہ امریکہ کو جنگ میں نہیں دھکیلے گا۔ بہت سے نوجوانوں کے اہل خانہ فوج سے وابستہ ہیں، اور والدین اپنے بچوں کے جنگ میں بھیجے جانے سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے ریپبلکن جماعت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ اور ریپبلکن رہنما جنگ کے حجم کو کم دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر والدین اس بات کو نہیں مانتے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ واقعی جنگ ہے اور امریکی فوجی براہ راست خطرے میں ہیں۔

News ID 1938537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha